پہلگام واقعہ، نازک موقع پر پوری قوم اور حر جماعت اپنی مسلح افواج کیساتھ ہے: پیر پگارا

Apr 24, 2025 | 11:26:AM
پہلگام واقعہ، نازک موقع پر پوری قوم اور حر جماعت اپنی مسلح افواج کیساتھ ہے: پیر پگارا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پہلگام واقعے پر حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا نے کہا ہے کہ نازک موقع پر پوری قوم اور حر جماعت اپنی مسلح افواج کیساتھ ہے۔

ایک بیان میں پیر پگارا نے کہا کہ اختلافی سیاسی معاملات کو ہم بعد میں دیکھ لیں گے، یہ وقت سیاست کا نہیں پاکستان کے تحفظ اور دفاع کے بارے میں سوچنے کا ہے، مادر وطن کا دفاع ہر چیز پر مقدم ہے،انہوں نے کہا کہ  نازک موقع پر پوری قوم اور حر جماعت اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہے۔

دوسری جانب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پہلگام واقعے میں بھارت خود ملوث ہے، یہ اس کی سازش ہے، بھارتی اقدام کے خلاف حکومت کو بھر پور جواب دینا چاہیے۔