امریکی ریاست نیوجرسی کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی، 11ہزار ایکڑ رقبہ جل گیا

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)امریکی ریاست نیوجرسی کے قریب جنگلات میں آگ لگ گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق نیوجرسی کے جنگلات میں آگ سے11 ہزارایکڑرقبہ پرپھیل چکی ہے جس سے گیارہ ہزار ایکڑ رقبہ جل کرخاک ہوگیا،نیوجرسی میں لگنے والی آگ کے بعد قریبی علاقوں کی بجلی مکمل بند کردی گئی ہے جس سے 25 ہزار سے زائد گھر بجلی سے محروم ہوگئےہیں، آگ کی وجہ سے اہم شاہراہ کو بھی بند کردیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ امریکی ریاست نیو جرسی کی اوشین کائونٹی میں لگنے والی آگ کے بعد تین ہزارعلاقہ مکینوں کا انخلاء کروا دیا گیا ہے۔
جنگل میں لگی آگ میں صرف 10 فیصد حصے پر ابتک قابو پایا جا چکا ہے، 13 سو سے زائد عمارتوں کا آگ کی لپیٹ میں آنے کا خطرہ ظاہرکیا جا رہا ہے۔