ہماری اشتہارات کی پہلی کمائی کتنی تھی؟ایمن اورمنال خان کااہم انکشاف

Apr 24, 2025 | 12:29:PM
ہماری اشتہارات کی پہلی کمائی کتنی تھی؟ایمن اورمنال خان کااہم انکشاف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکارجڑواں بہنیں ایمن خان اور منال خان نے اشتہارات سے ہونے والی اپنی پہلی کمائی سے متعلق اہم انکشاف کردیا ۔

اداکارہ ایمن خان اور منال خان نے حال ہی میں  نجی ٹی وی کی پوڈ کاسٹ میں شرکت کی،اس موقع پر دونوں بہنوں نے اپنے کیریئر کے آغاز،شہرت حاصل کرنے، شادی اور بعد ازاں بچوں کے بعد زندگی میں آنے والی تبدیلی پر کھل کر بات کی ۔

اداکارہ ایمن خان اور منال خان نے وزن کم کرنے سے متعلق سوال کے جواب میں بتایا کہ ہم گھر پر ہی اپنی فٹنس کا خیال رکھتی ہیں، کوئی مخصوص ڈائٹ پلان یا فٹنس ٹرینر کو فالو نہیں کر رہیں، دن میں کم از کم 1 گھنٹہ اپنی ورزش کو دیتی ہیں اور اس دوران ویڈیو کال پر ایک دوسرے کے ساتھ ہوتے ہیں۔

ایمن خان نے ماضی کی دلچسپ یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ ہم بہنوں نے سکول میں ایک دوسرے کی حاضری تک لگائی ہے۔

انہوں نے کہاکہ جب ہم نے میڈیا انڈسٹری میں قدم رکھا تو معلوم نہیں تھا کہ کام کرنے کے پیسے ملتے ہیں، جب ہمیں معلوم ہوا کہ جو کام ہم کر رہے ہیں اس کا معاوضہ کوئی اور وصول کیے جا رہا ہے تو ہم نے اپنے والد کو بتایا،والد کے نوٹس لینے پر معلوم ہوا کہ جو ہمیں کام دلوا رہے تھے انہی میں سے کوئی شخص ہمارا معاوضہ خود ہڑپ کر جاتا تھا اور ہمیں کچھ نہیں ملتا تھا، بات کرنے پر ہمیں ڈائریکٹ معاوضہ ملنے لگا۔

یہ بھی پڑھیں:دانش تیمورالگ ہی کریکٹر،عائزہ خان بہت معصوم ہیں: شرمیلا فاروقی

ایمن خان نے بتایاکہ انہیں اور منال کو ایک گھی کے اشتہار کا ملنے والا پہلا معاوضہ 30 ہزار روپے تھا جوچیک کی صورت میں ملاتھا، ہم 30 ہزار روپے حاصل کر کے بہت خوش ہوئی تھیں،ہمارے والد نے یہ چیک دیکھ کر کہا تھا کہ ہم اسے خرچ نہیں کریں گے بلکہ اسے فریم کر کے اپنے پاس رکھ لیں گے۔