پی آئی اے کی نجکاری کا عمل دوبارہ شروع ، بولی دہندگان سے درخواستیں طلب

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)حکومت نے قومی ایئر لائن ( پی آئی اے ) کی نجکاری کا عمل دوبارہ شروع کرتے ہوئے اظہار دلچسپی کا نوٹس جاری کر دیا۔
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے 51 سے 100 فیصد شیئرز فروخت کرنے کیلئے پیش کئے جائیں گے جبکہ پی آئی اے کا منیجمنٹ کنٹرول بھی منتقل کیا جائے گا،رپورٹ کے مطابق پیشگی اہلیت کے معیار کی درخواستیں تین جون 2025 تک پراسیسنگ فیس کے ساتھ نجکاری کمیشن کے پاس جمع کروانا ہوں گی۔
نجکاری کمیشن کے مطابق قومی ایئر لائن کے کور اور نان کور بزنس کو الگ الگ کیا گیا ہے، ادارے کے اثاثے اور واجبات پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمٹیڈ کو منتقل کیے گیے ہیں،نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ نئے طیاروں کی خریداری اور لیز کے حوالے سے سیلز ٹیکس چھوٹ دی جا سکتی ہے، قومی ایئر لائن کو مالی معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔
یادرہے اس سے قبل بھی پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولی لگائی گئی تھی تاہم توقع سے انتہائی کم بولی لگنے پر نجکاری بورڈ نے بولیاں مسترد کردی تھیں۔