ورلڈ بینک کا اجلاس ،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی نیدرلینڈز کی ملکہ میکسیما سے ملاقات

Apr 24, 2025 | 14:09:PM
ورلڈ بینک کا اجلاس ،وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی نیدرلینڈز کی ملکہ میکسیما سے ملاقات
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر خزانہ محمداورنگزیب نے واشنگٹن میں نیدرلینڈز کی ملکہ میکسیما سے ملاقات کی، جس میں خواتین کے امور، ڈیجیٹل رسائی بڑھانے اور اداروں کے درمیان ڈیٹا کے مؤثر تبادلے پر گفتگو ہوئی۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور نیدرلینڈز کی ملکہ میکسیما سے ملاقات آئی ایم ایف ورلڈ بینک اجلاس کے دوران واشنگٹن میں ہوئی۔

وزیر خزانہ اورنگزیب نے نیدرلینڈز کی ملکہ کو پاکستانی خواتین کی مالی شمولیت میں پیشرفت سے آگاہ کیا، گفتگو میں بین الاقوامی شراکت داروں کی مدد سے نیشنل فنانشل انکلوژن اسٹریٹجی کا خصوصی ذکر ہوا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ خواتین اور بچیوں کی تعلیم، مالی شمولیت، کاروباری مواقع ترجیحات میں شامل ہیں۔

انہوں نے ڈیجیٹل رسائی بڑھانے اور اداروں کے درمیان ڈیٹا کے مؤثر تبادلے کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید پڑھیں:ایشیائی بینک کا پاکستان کیلئے 33 کروڑ ڈالر کی اضافی امداد کا اعلان