"مسلمان ہوں نماز بھی پڑھتی ہوں":بھارتی اداکارہ کا ناقدین کوبھرپور جواب

Apr 24, 2025 | 15:55:PM

(ویب ڈیسک)معروف بالی ووڈ اداکارہ نُشرت بھروچا نے مسلمان ہونے کے باعث خود پر بھارت میں ہونیوالی تنقید پر ردعمل دے دیا۔

نشرت بھروچا نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنے مذہبی عقائد کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اُن کے لیے ایمان ایک ذاتی اور سچا تجربہ ہے، اور جب غیر معمولی واقعات پیش آتے ہیں تو اُن کا ایمان مزید مضبوط ہوتا ہے۔

اداکارہ کاکہنا تھاکہ مجھے جہاں سکون ملے، چاہے وہ مندر ہو، گوردوارہ ہو یا چرچ، میں وہاں جاتی ہوں، میں کھلے عام کہتی ہوں کہ میں نماز بھی پڑھتی ہوں، اور اگر وقت ملے تو پانچ وقت پڑھتی ہوں،میں سفر کے دوران جائے نماز بھی ساتھ رکھتی ہوں۔

نُشرت بھروچا نے کہاکہ جب میں اپنی تصاویر پوسٹ کرتی ہوں تو لوگ کہتے ہیں، یہ کیسی مسلمان ہے، اس کے کپڑے دیکھو۔ لیکن ایسی باتیں میرے راستے کو نہیں بدل سکتیں، میں مندر بھی جاؤں گی اور نماز بھی پڑھوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:"ساتھی اداکارہ کی شادی کی خبر جھوٹی تھی"ندایاسر نے غلطی تسلیم کرلی

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں ایک خدا پر ایمان رکھتی ہوں اور مختلف راستوں سے اُس سے جُڑنے کی خواہش رکھتی ہوں۔

مزیدخبریں