سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا بھارتی آبی دہشتگردی: شیخ رشید

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا بھارت کی آبی دہشت گردی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ کا پاکستان پر بے بنیاد الزام ہے، پانی روکنا جنگ کے مترادف ہے بھارت یکطرفہ معاہدہ معطل نہیں کر سکتا۔
انہوں نے کہا ہے کہ بھارت میں کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے ظلم و ستم کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان زمین کے چپے چپے کی حفاظت کرنا پاکستانی قوم خوب جانتی ہے، وقت آنے پر بھارت کو ترکی بہ ترکی جواب دیں گے۔
واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کیخلاف آبی جارحیت کرتے ہوئے سندھ طاس معاہدہ فوری معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔