شادی سے پہلے لڑکی سے تنخواہ پوچھنے والا مرد نہیں ہوتا، خلیل الرحمان قمر

Apr 24, 2025 | 16:05:PM

(ویب ڈیسک)معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمرنے کہا ہے کہ مردوں کو کبھی شادی سے قبل لڑکی سے ان کی تنخواہ کا سوال نہیں کرنا چاہیے۔

حال ہی میں خلیل الرحمان قمرنے ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف سوالات کے جواب بھی دیئے۔ ایک سوال کے جواب میں معروف ڈرامہ نگار نے کہا کہ جو شادی سے پہلے لڑکی سے اس کی سیلری پوچھے وہ مرد، مرد نہیں ہوتا، مرد بنیں کیونکہ آج مردوں کو ڈھونڈنا مردوں میں بہت مشکل ہوگیا ہے۔

شوبزانڈسٹری میں دوستوں سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ انڈسٹری میں کوئی بہترین دوست نہیں کیونکہ انڈسٹری میں کوئی بہترین دوست ہوتا ہی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:"مسلمان ہوں نماز بھی پڑھتی ہوں":بھارتی اداکارہ کا ناقدین کوبھرپور جواب

اپنی سب سے بڑی غلطی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں خلیل الرحمان قمر نے ہدایتکار ہائیسم حسین کو بطور ڈائریکٹر آن بورڈ لینے کو اپنی سب سے بڑی غلطی قرار دیا۔

خلیل الرحمان قمر کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر ان کے مداح اور سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں