فواد خان کی بالی ووڈ فلم"عبیرگلال" کی ریلیز خطرے میں پڑگئی

Apr 24, 2025 | 16:20:PM
فواد خان کی بالی ووڈ فلم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں ہونےوالے پہلگام حملے کے بعد پاکستانی سپرسٹارفواد خان کی بھارتی فلم"عبیر گلال" کی ریلیز  ایک بارپھرخطرے میں پڑ گئی۔

فواد خان کی اس فلم کی ریلیز ہندوانتہا پسندوں کی جانب سے شروع سے ہی تنازع کا شکاررہی ہے لیکن اس کے باوجود فلم کا ٹیزر اور گانا ریلیز کردیا گیاتھا،تاہم اب پہلگام واقعے کے بعد انڈین فلم اینڈ ٹیلی ویژن ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر اشوک پنڈت نے فلم کی ریلیز کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ قوم کیخلاف ایک جنگی کارروائی ہے،یہ پہلی بار نہیں ہے، یہ حملے 30 سال سے جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فیڈریشن کے طور پر ہم نے پاکستانیوں کےساتھ ہاتھ جوڑ کر کام نہ کرنے کی درخواست کی ہے، فنکاروں کو پہلے قوم کا سوچنا چاہیے، اگر میرے گھر کا آدمی نہیں مارا تو مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا، لیکن اگر اس فلم کی ہیروئن یا میکرز کے گھر والوں کو دہشت گرد نے گولی مار دی ہوتی تو وہ پاکستانی آرٹسٹ فواد خان کے ساتھ کام نہ کرتے۔

یہ بھی پڑھیں:شادی سے پہلے لڑکی سے تنخواہ پوچھنے والا مرد نہیں ہوتا، خلیل الرحمان قمر

اس کے علاوہ فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سین ایمپلائز  کے صدر بی این تیواری نے بھی سخت مؤقف اختیار  کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم فلم "عبیر گلال"کو بھارت میں ریلیز نہیں ہونے دیں گے اور اگر فلم ریلیز کی گئی تو فلم بنانے والوں کے خلاف کارروائی بھی کی جائے گی۔