30اپریل تک بھارتی شہری واپس چلےجائیں،اسحاق ڈار

Apr 24, 2025 | 16:41:PM

(24نیوز)نائب وزیر اعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ 30اپریل تک بھارتی شہری واپس چلےجائیں۔

وفاقی دارالحکومت میں قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے بعد وفاقی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آج قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، آج کےاجلاس میں اہم فیصلےکیےگئے،اجلاس میں سیاسی وعسکری قیادت نےشرکت کی۔

نائب وزیر اعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ معاہدے کےتحت بھارت سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، بھارت کا رویہ بڑا ہی غیرذمہ دارانہ ہے، ہم نےبھی آج واہگہ بارڈرکوفوری بند کردیا ہے،30اپریل تک بھارتی شہری واپس چلےجائیں، جن بھارتی شہریوں کوویزےجاری انہیں کینسل کردیا ہے، سارک ویزا کےتحت پاکستان میں داخل ہونےوالے48گھنٹےتک واپس چلےجائیں، واہگہ کےراستےہرقسم کی تجارت کومعطل کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں