پاکستانی رینجرز نے بی ایس ایف اہلکار کو گرفتار کرلیا

Apr 24, 2025 | 18:00:PM

(در نایاب)پاکستان رینجرز نے بارڈر  عبور کرکے پاکستانی حدود میں آنے والے  بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکار کو حراست میں لے لیا۔

حراست میں لیے گئے بی ایس ایف کانسٹیبل پی کے سنگھ کا تعلق بی ایس ایف کی 182 بٹالین سے ہے،سرحد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے اہلکار  کے پاس اسلحہ بھی موجود تھا،واقعہ پاک بھارت سرحد پر فیروز پور سیکٹر میں پیش آیا۔

رپورٹ پاکستان رینجرز نے بی ایس ایف کانسٹیبل کو گرفتار میں لے لیا ہے،بی ایس ایف اہلکار کو فیروز پور سیکٹر سے پاکستان میں داخل ہونے کے بعدگرفتار کیا،بھارت نے بی ایس ایف اہلکار کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔

 واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب محدود  کرکے پاکستان اور بھارت کی جانب دونوں گیٹس کو روایت کے خلاف بند رکھا گیا،پریڈ کے دوران صرف پرچم اتارا گیا ،گیٹ کھلے نہ دونوں اطراف کے اہلکاروں نے مصافحہ کیا ۔

یہ بھی پڑھیں ؛30اپریل تک بھارتی شہری واپس چلےجائیں،اسحاق ڈار

مزیدخبریں