(اشرف خان)انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا جبکہ سٹاک مارکیٹ میں کاروبارکے اختتام پر مندی ریکارڈ کی گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوگیا،انٹر بینک میں ڈالر 280.97 روپے سے بڑھ کر 281.07 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مندی پر اختتام ہوا،100 انڈیکس 2206 پوائنٹس کے کمی سے 115019 کی سطح پر بند ہوا،100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 116568 پوائنٹس ریکارڈ ہوئی،100 انڈیکس کی کم ترین سطح 114661 پوائنٹس رہی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز انڈیکس 117226 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:آئی پی ایل کمنٹیٹر، پی ایس ایل میں فرنچائز سے کھیلنے کو تیار