حامد ناصر چٹھہ کی گندم کی تیار فصل میں آگ بھڑک اٹھی

Apr 24, 2025 | 18:25:PM

(نیرعالم)وزیر آباد میں سابق سپیکر قومی اسمبلی حامد ناصر چٹھہ کی گندم کی تیار فصل میں آگ بھڑک اٹھی۔

تفصیلات کے مطابق احمد نگر چٹھہ میں گندم کی تیار فصل میں آگ بھڑک اٹھی،آگ سابق سپیکر قومی اسمبلی حامد ناصر چٹھہ کے کھیتوں میں لگی۔

عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ اب تک 35 ایکڑ سے زائد فصل جل کر خاکستر ہو چکی ہے،آگ کا دائرہ کار وسیع رقبے میں پھیل رہا ہے۔ 

آگ بھجوانے کیلئے لایا گیا ٹریکٹر بھی زد میں آ کر جل گیا،مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت آگ بھجوانے میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آئی پی ایل کمنٹیٹر، پی ایس ایل میں فرنچائز سے کھیلنے کو تیار

مزیدخبریں