ایبٹ آباد: مسافر بس الٹنے سے 2 افراد جاں بحق ، 30 شدید زخمی،مزید ہلاکتوں کا خدشہ

Apr 24, 2025 | 18:33:PM
 ایبٹ آباد: مسافر بس الٹنے سے 2 افراد جاں بحق ، 30 شدید زخمی،مزید ہلاکتوں کا خدشہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زبیر اعوان ) ایبٹ آباد  میں مسافر بس الٹ گئی،افسوسناک واقعے میں 2 افراد جاں بحق 30 شدید زخمی ہوگئے، مزید ہلاکتوں کا خدشہ  بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مانسہرہ سے غازی جانے والی مسافر بس کا حویلیاں انٹرچینج کے قریب حادثہ پیش آیا ہے  جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 30 شدید زخمی ہوگئے ہیں، پولیس کے مطابق حادثہ بس کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر حویلیاں ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جن میں سے 15 کی حالت تشویشناک ہے۔​

خیال رہے کہ یہ حادثہ ایک دن بعد پیش آیا ہے جب مانسہرہ کے کلگان موڑ پر مسافر بس الٹنے سے 5 افراد جاں بحق اور 18 سے زائد زخمی ہوگئے تھے،یہ حادثہ بھی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تھا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں عبداللہ، شفقت اللہ، بخت اللہ اور فاروق شامل ہیں،زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی رینجرز نے بی ایس ایف اہلکار کو گرفتار کرلیا