آئی جی ریلویز کی زیر قیادت اراضی واگزاری کے لیے اہم اجلاس

Apr 24, 2025 | 18:40:PM
آئی جی ریلویز کی زیر قیادت اراضی واگزاری کے لیے اہم اجلاس
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید )آئی جی ریلویز پولیس کی زیر قیادت ریلوے اراضی کی واگزاری کے حوالے سے اہم اجلاس، ڈی جی لینڈ، تمام ڈویژنل سپرینٹنڈنٹس اور ایس پیز ریلویز نے شرکت کی۔

ممبران نے قابضین کے زیر قبضہ ریلوے اراضی کا ریکارڈ پیش کیا جس کے تحت 50 بڑے غیرقانونی قابضین سرفہرست آئے، ظالم اور لالچی قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کی تیاری مکمل کر لی گئی، آئی جی ریلویز پولیس نے جامع حکمت عملی تیار کرلی۔

آئی جی ریلویز راۓ طاہر نے کہا کہ ریلوے زمین پر قابضین کے خلاف پوری طاقت سے نمٹا جائے گا، بیش قیمتی ریلوے اراضی کو ہر صورت واگزار کروایا جائے گا، اس سلسلے میں تمام تر وسائل اور ذرائع بروئے کار لائے جائیں گے۔

راۓ طاہر نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرز پر آپریشنز کئے جائیں گے، انٹیلیجنس کی بنیاد پر پلاننگ کر کے آپریشن کیا جائے، پیش قدمی اور خفیہ معلومات کامیاب آپریشن کی ضمانت ہے۔

آئی جی ریلویز پولیس نے کہا کہ اس سلسلے میں اسپیشل برانچ اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی، پیش قدمی، خفیہ معلومات اور بہترین پلاننگ کامیاب آپریشن کی ضمانت ہے، بڑے بڑے انکروچرز اور لینڈ مافیا کے خلاف ترجیحی بنیادوں پر آپریشن ہوگا۔

رائے طاہر نے کہا کہ ریلوے کمرشل اراضی کی واگزاری ترجیحات میں شامل ہے، ریلویز پولیس اس سلسلے میں فرنٹ فٹ پر کردار ادا کرے گی، کامیاب اور بڑے آپریشن کی ضرورت پڑنے پر دیگر لاء انفورسمنٹ ایجنسیز کی مدد بھی لی جاۓ گی، ریلوے اراضی واگزار کروا کر ظالم اور لالچی مافیا کو دھوکہ دہی کی بنیاد پر حکم امتناع لینے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔

آئی جی ریلویز پولیس نے بتایا کہ ریلویز پولیس کی موجودگی میں کامیاب آپریشنز کر کے قیمتی ریلوے اراضی واگزار کروا کر ہی دم لیں گے، ریلوے زمین سے حاصل ہونے والی آمدن سے مسافروں کا سفر سستا اور آرام دہ بنایا جائے گا جس سے مزید ریل گاڑیاں چلائی جائیں گی اور آمدورفت میں مسافروں کو سہولت حاصل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں :30اپریل تک بھارتی شہری واپس چلےجائیں،اسحاق ڈار