بھارتی فضائی کمپنیوں کو پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت منسوخ

Stay tuned with 24 News HD Android App

(طیب سیف) قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں پر عمل درآمد شروع کردیا گیا.
تفصیلات کے مطابق بھارتی فضائی کمپنیوں کو پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے کیا اجازت منسوخ کرکے ایوی ایشن ڈویژن نے نوٹم جاری کر دیاجس میں انہیں پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت منسوخ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
واضح ر ہے کہ اقدام بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف حالیہ اقدامات کے ردعمل میں اٹھایا گیا ہے،
ابتدائی طور نوٹم ایک ماہ کے لیے جاری کیا گیا ،نوٹم کے مطابق ائیر انڈیا ، انڈیا گو ، عکسہ ائیر کی پروازیں پاکستان سے نہیں گزر سکے گی،تمام تر قسم کے ملٹری جہاز ، وی وی آئی پیز جہاز بھی پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کرسکے گا۔
پاکستان کی جانب سے یہ فیصلہ بھارت کی طرف سے پاکستان کے خلاف حالیہ اقدامات کے ردعمل میں کیا گیا ہے جن میں پاکستانی ویزوں کی منسوخی، سرحدی بندشیں، اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی شامل ہیں، پاکستان نے ان اقدامات کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی اشتعال انگیز کارروائی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں؛ بھارت نے حکومت پاکستان کا آفیشل ایکس اکاؤنٹ بند کردیا