بلوچستان کے امور کے لیے الگ کمیٹی تشکیل دے دی:لیاقت بلوچ

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ امیر جماعت اسلامی نےبلوچستان کے امور کے لیے الگ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ ودیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان بحران در بحران کا شکار ہے،بلوچستان کے حالات پر پورے ملک کو تشویش ہے۔
انھوں نے کہا کہ حافظ حسین احمد نے سیاسی اور جمہوری جدوجہد میں اپنے لئے ایک بڑا نام پیدا کیا،آج بلوچستان میں جماعت اسلامی کے سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا،بلوچستان کے موضوع پر اسلام آباد میں ایک قومی کانفرنس منعقد کرنے جارہے ہیں۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے وفود سے ملاقاتیں ہوئیں،بے گناہ انسانوں کا قتل قابل مذمت ہے،مقبوضہ کشمیر میں 8 لاکھ قابض فوج موجود ہے۔
نائب امیر جماعت اسلامی کے مطابق لاکھوں فوجیوں کے باوجود ایسے واقعات ہندوستان کی ناکامی ہے،دہلی سے پاکستان پر پروپیگنڈے کی صورت میں خطرات پیدا کئے جارہے ہیں۔
انھوں ںے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کیا گیا،بھارت کے پاس معاہدہ معطل کرنے کا اختیار نہیں۔
یہ بھی پڑھیں :سمندر میں ماہی گیروں کے دو گروپوں میں تصادم، کشتیاں ٹکرانے سے دو لاپتہ