پنجاب حکومت کا مستحق طلبا کو 10 ہزار ای بائیکس مفت فراہم کرنے کا اعلان

Apr 24, 2025 | 19:41:PM
پنجاب حکومت کا مستحق طلبا کو 10 ہزار ای بائیکس مفت فراہم کرنے کا اعلان
کیپشن: الیکٹرک بائیکس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب حکومت نے زکوٰۃ کے مستحق طلباکیلئے ایک بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے 10,000 الیکٹرک بائیکس مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ فیصلہ پنجاب زکوٰۃٰ و عشر کونسل کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی اقبال نصراللہ نے کی۔ اجلاس میں سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی، ایم پی اے ملک افتخار احمد، پارلیمانی سیکرٹری زبیر احمد، پنجاب اسمبلی کے دیگر ارکان اور حکام نے بھی شرکت کی۔

اہلیت کے اصول:

ابتدائی تفصیلات کے مطابق یہ ای بائیکس ان طلباء کو دی جائیں گی جو زکوٰۃٰ کے مستحق ہیں اور زکوٰۃ و عشر کونسل کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔ یہ اقدام مستحق اور نادار طلباء کو تعلیمی و معاشی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

تقسیم کا شیڈول:

پہلے مرحلے میں 2,000 ای بائیکس تقسیم کی جائیں گی، تاہم معاون خصوصی نصراللہ کی جانب سے بائیکس کی تقسیم کی کوئی حتمی تاریخ نہیں بتائی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ سکیم وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر شروع کی جا رہی ہے، جو پہلے ہی لیپ ٹاپ سکیم، وظائف، قسطوں پر بائیکس سمیت دیگر منصوبے شروع کر چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 10: محمد رضوان اور کولن منرو پر بھاری جرمانہ عائد ،وجہ بھی سامنے آ گئی