پی ایس ایل 10: پشاور زلمی نے لاہور قلندر کو 7وکٹوں سے شکست دیدی

Apr 24, 2025 | 20:37:PM
پی ایس ایل 10: پشاور زلمی نے لاہور قلندر کو 7وکٹوں سے شکست دیدی
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)پی ایس ایل 10کے 14ویں میچ میں پشاور زلمی کی ٹیم نے لاہور قلندر کو 7وکٹوں سے شکست دے دی، پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر لاہور قلندر کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، لاہور قلندر نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 128رنز بناتے ہوئے حریف کو فتح کے لیے 129رنز کا ہدف دیا۔
لاہور قلندر کی جانب سے عبداللہ شفیق چار گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے، ڈیرل مچل بھی 3گیندوں پر 2رنز بنا سکے، سیم بلنگ نے 9گیندوں پر 9سکور کیے، شاہین آفریدی نے 2چھکوں کی مدد سے 10گیندوں پر 16رنز بنائے۔ 
اس موقع پر سکندر رضا نے ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے 37گیندوں پر 52رنز کی اننگز کھیلی جس میں 3چھکے اور 5چوکے شامل تھے۔راشد حسین نے 13گیندوں پر 13رنز کی اننگز کھیلی، حارث روف نے 14گیندوں پر 10سکور کیے۔ آصف آفریدی 11گیندوں پر 6رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
 پشاور زلمی کی ٹیم نے 7رنز اضافی دیئے۔ پشاور زلمی کی جانب سے لیوک ووڈ، حسین طلعت نے 2-2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، الظاری جوزف نے صرف 15رنز کے عوض 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عارف یعقوب نے 1کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
پشاور زلمی نے مطلوبہ ہدف 17ویں اوور 3وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا،اوپننگ بلے باز صائم ایوب نے 2رنز بنائے، بابر اعظم نے 42گیندوں پر 56سکور کیے، ٹام کوہلر کو حارث روف نے پویلین کی راہ دکھائی۔
 محمد حارث نے 16گیندوں پر 20سکور کیے، حسین طلعت نے 37گیندوں پر 51سکور کیے جس میں 1چھکا اور 5چوکے شامل تھے۔لاہور قلندر نے 4رنز اضافی دیئے۔ لاہور قلندر کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے 2کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ حارث رؤف نے ایک وکٹ حاصل کی۔ 

یہ بھی پڑھیں :پی ایس ایل 10: محمد رضوان اور کولن منرو پر بھاری جرمانہ