واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی کیلئے اہم فیچر متعارف کرادیا

Apr 24, 2025 | 21:23:PM
واٹس ایپ نے صارفین کی پرائیویسی کیلئے اہم فیچر متعارف کرادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انسٹنٹ میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ نے ’ایڈوانس چیٹ پرائیویسی‘ کا نیا فیچر متعارف کرا دیا۔ اس فیچر کے متعلق خبر رواں ماہ کے شروع میں لیک ہوئی تھی۔

یہ فیچر پرائیویسی میں ایک نئی جہت ہوگی جو کہ دو انفرادی صارفین کے درمیان چیٹ اور گروپ دونوں صورتوں میں دستیاب ہوگی اور یہ فیچر آپ کو دوسروں کو آپ کا کانٹینٹ واٹس ایپ سے باہر لے جانے سے روکنے میں مدد دے گا۔

 

اس آپشن کو آن کرنے کے بعد صارفین دوسروں کو چیٹ ایکسپورٹ کرنے، میڈیا کے آٹو-ڈاؤن لوڈ اور میسجز کو اے آئی فیچرز میں استعمال کرنے سے روک سکیں گے۔

واٹس ایپ کے مطابق فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین پُر اعتماد ہوں گے کہ جو بھی کچھ چیٹ میں کہا جا رہا ہے اس کو باہر نہیں لے جایا جا سکے گا۔

صارفین اس فیچر کو چیٹ کے نام کو ٹیپ کر کے ایڈوانس چیٹ پرائیویسی پر ٹیپ کر کے آن کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر!کینسر میں مبتلا پاکستان کی معروف شخصیت انتقال کرگئی

دیگر کیٹیگریز: ٹاپکس - سائنس
ٹیگز: