جہلم: پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ جیل سے رہا، سخت سیکیورٹی میں لاہور روانہ

Apr 24, 2025 | 22:35:PM
جہلم: پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ جیل سے رہا، سخت سیکیورٹی میں لاہور روانہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی رہنما اور پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ ملک کو جیل سے رہا کردیا گیا۔

 جہلم کے جوڈیشل مجسٹریٹ قمر عباس تارڑ کی عدالت میں رہنما پی ٹی آئی عالیہ حمزہ ملک کے خلاف تھانہ ایئر پورٹ میں درج مقدمے کی سماعت ہوئی، عدالت نےعالیہ حمزہ کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے درخواست منظور کرلی،عدالت نے عالیہ حمزہ کو ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانےکا حکم دیا، جس کے بعد انہیں سخت پولیس سیکیورٹی میں لاہور روانہ کردیاگیا۔

واضح رہے کہ عالیہ حمزہ ودیگر کےخلاف 18 اپریل کو تھانہ ایئرپورٹ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، عدالت نے 19 اپریل کو عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا، یوں چار روز کے بعد پی ٹی آئی رہنما کی جیل سے رہائی عمل میں آئی۔

 عالیہ حمزہ ملک 18 اپریل کو ورکرز کنونشن سے خطاب کے لیے راولپنڈی کے نورانی محلہ پہنچی تھیں، جہاں سے انہیں گرفتار کر کے ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا تھا۔

بعدازاں عالیہ حمزہ ملک اور کارکنان کو گرفتار کر کے تھانہ سول لائن راولپنڈی شفٹ کر دیا گیا تھا،عالیہ حمزہ کو 19 اپریل کو راولپنڈی کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں سول جج ممتاز ہنجرا نے کیس کی سماعت کی،پولیس نے عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کی استدعا کی تھی جس پر عدالت نےسماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا اور بعدازاں پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے عالیہ حمزہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : عمران، بشریٰ بی بی کی بریت بارے جلد سماعت کیلئے دائر درخواستوں پر کل سماعت ہوگی