میٹرو بس سکینڈل۔۔شہبا ز شریف نیب میں پیش نہیں ہونگے

Aug 24, 2021 | 10:41:AM

     (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صد ر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے میٹرو بس سکینڈل کی تحقیقات کیلئے قومی احتساب بیورو(نیب ) میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

 ذرائع  کے مطابق نیب راولپنڈی میٹروبس منصوبے میں باغبانی کے ٹھیکے پر تحقیقات کررہا ہے اورشہبازشریف کوآج نیب نے راولپنڈی دفترطلب کررکھاہے۔

 ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ شہباز شریف کی طرف سے ڈپٹی سیکریٹری جنرل مسلم لیگ (ن) عطا تارڑ نیب راولپنڈی میں پیش ہوں گے اور اپوزیشن لیڈر کی جانب سے جواب داخل کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عطا تارڑ نیب راولپنڈی کو شہباز شریف کی عدم موجودگی اور جوابات پر بریفنگ بھی دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:کابل ائیرپورٹ پر فائرنگ ۔۔ افغان فوجی اہلکار ہلاک۔3 زخمی

مزیدخبریں