افغانستان سے سٹاف کے بحفاظت انخلا پر پاکستان کے شکرگزار ہیں۔۔ آئی ایم ایف 

Aug 24, 2021 | 11:28:AM
افغانستان سے سٹاف کے بحفاظت انخلا پر پاکستان کے شکرگزار ہیں۔۔ آئی ایم ایف 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایم ایف کی جانب سے افغانستان سے انخلا کے حوالے سے پاکستان کا شکریہ ادا کیا گیا اور پاکستان کے کلیدی کردار کو سراہا گیا۔

افغانستان سے سفارتخانوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے عملہ کے انخلا میں پاکستان کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات پر عالمی رہنماوں نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

 وزیرِ اعظم  پاکستان عمران خان کو منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹیلینا جارجیوا کی جانب سے خط لکھا گیا ہے، جس میں ایم ڈی آئی ایم ایف نے کہا ہے انتہائی مشکل گھڑی میں افغانستان سے آئی ایم ایف سٹاف اور ان کے خاندانوں کے بحفاظت انخلا پر دل کی گہرائیوں سے مشکور ہوں، وزیرِ خارجہ، وزیر خزانہ، وزیر دفاع اور گورنر سٹیٹ بنک کے کردار کو بھی سراہتے ہیں۔

کرسٹیلینا جارجیوا نے خط میں کہا گیا کہ مشکل وقت میں انخلا کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے اعلیٰ سطح پر کی جانے والی کوششیں کلیدی اہمیت کی حامل ہیں، پاکستان اور فنڈ کے مابین پارٹنرشپ پر مشکور ہیں اور اس تعاون کے تسلسل کے متمنی ہیں۔ کرسٹیلینا جارجیوا نے وزیرِ اعظم عمران خان اور پاکستانی عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

یہ بھی پڑھیں:کابل ائیرپورٹ پر فائرنگ ۔۔ افغان فوجی اہلکار ہلاک۔3 زخمی