(24نیوز) رکشہ ڈارئیور اور ا سکے ساتھی کی ماں بیٹی سے زیادتی کا معاملہ، میڈیکل رپورٹ میں دونوں سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی۔
پولیس کے مطابق دونوں کا طبی ملاحظہ جناح ہسپتال میں کیا گیا، ڈی این اے کے نمونے فورانزک لیب بھجوا دیئے گئے جس کے بعد رپورٹ میں دونوں سے زیادتی کی تصدیق ہوئی۔ملزم عمر اور منصب سے سخت تفتیش جاری ہے۔
خیال رہے کہ وہاڑی کی 35 سالہ خاتون اپنی 15 سالہ بیٹی کے ساتھ لاہور آئی تھی ، انہوں نے ٹھوکر نیاز بیگ سے صدر کینٹ جانے کے لئے رکشہ لیا ، رکشہ ڈرائیور ماں اوربیٹی کو ایل ڈی اے ایوینو لے گیا جہاں رکشہ ڈرائیور نےساتھی کےساتھ مل کر ماں بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایاتھا۔پولیس نے بروقت کارروائی کرکے دونوں ملزموں کو گرفتار کرلیاتھا۔ آئی جی پنجاب انعام غنی نےکہا کہ مقدمے میں دہشتگردی سمیت دیگر سنگین دفعات شامل کی گئی ہیں ۔
دوسری جانب پولیس ریکارڈ کے مطابق ماں بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم عمر کے خلاف مقدمات کی تفصیلات سامنے آگئیں، ملزم عمر کے خلاف پہلا زیادتی کا مقدمہ 2018 میں درج ہوا تھا،ملزم 26 دسمبر 2018 کو گرفتار ہوا اور29 جون 2019 کو ملزم کو عدالت سے رہائی ملی، ملزم کیخلاف 2020 میں دوسرا مقدمہ تھانہ نواب ٹاون میں درج ہوا، ملزم عمر کو 22 اپریل 2020 کو لاہور پولیس نے گرفتار کیا تھا اس کے بعد ملزم 16 فروری کو ایک بار پھر عدالت سے رہائی لینے میں کامیاب رہا ۔
یہ بھی پڑھیں: اوباش پڑوسی نے 12 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا