نور مقدم قتل کیس۔۔تھراپی ورکس مالک سمیت چھ ملازمین کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری

Aug 24, 2021 | 12:59:PM

(24 نیوز )مقامی عدالت نے سابق سفیر کی بیٹی نور مقدم کے قتل کیس میں گرفتار کئے جانے والے تھراپی ورکس کے مالک سمیت چھ ملازمین کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بادی النظر میں تھراپی ورکس کے مالک اور ملازمین کا نور مقدم کے قتل میں کوئی کردار نہیں ہے جبکہ ملزمان کے ثبوت مٹانے کی کوشش کا معاملہ ٹرائل کے دوران طے ہو گا۔
 نور مقدم کے قتل کے وقت تھراپی ورکس کے مالک یا ملازمین موقع پر موجود نہیں تھے اورریکارڈ کے مطابق مرکزی ملزم ظاہر جعفر نے تھراپی ورکس کے ملازم امجد کو زخمی بھی کیااس صورت میں یہ مفروضہ قائم نہیں کیا جا سکتا کہ تھراپی ورکس کی ٹیم ثبوت مٹانے گئی تھی۔
فیصلے میں مزید کہا گیا کہ موقع پر پہنچنے سے پہلے تھرپی ورکس کی ٹیم کو قتل کا علم تھا یا نہیں یہ ٹرائل میں طے ہو گالہٰذاملزمان کی ضمانتیں پانچ ،پانچ لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض منظور کی جاتی ہیں۔
 یاد رہے کہ نور مقدم قتل کیس میں ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے تھراپی ورکس کے مالک ڈاکٹر ظاہر ظہور سمیت چھ ملزمان کی ضمانتوں کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ضمانتیں منظور کرلیں ہیں۔ 
یہ بھی پڑھیں:کابل ائیرپورٹ پر فائرنگ ۔۔ افغان فوجی اہلکار ہلاک۔3 زخمی

مزیدخبریں