(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اونگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو 12 اگست کو طلبی کا نوٹس موصول ہوا، ان کو اس سے قبل طلبی کا کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، شہباز شریف کو موصول طلبی کے نوٹس کا جواب جمع کرا دیا۔ن لیگ کے منصوبے گروی رکھوا کر عمران خان پیسہ کما رہے ہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہسپتالوں کو بند جبکہ ادویات پر ڈاکا ڈالا گیا، شہباز شریف نے چیلنج کیا ہے کہ ایک دھیلے کی کرپشن ثابت کریں، اپوزیشن کے ساتھ تماشے کی قلعی کھل چکی، اربوں کی کرپشن کا الزام اب 45 لاکھ تک پہنچ چکا ہے، 126 ارب روپے کے بی آرٹی کےکھڈے نیب کو نظر نہیں آتے۔ شہباز شریف 10 سال پنجاب کے وزیراعلیٰ رہے، ترقیاتی منصوبے لگائے، شہباز شریف نے پنجاب کے عوام کو ریلیف دیا، عمران خان کو طلبی کا کوئی نوٹس نہیں ملتا۔مخالفین کی تمام سازشوں کو ناکام بنا کر عوام کو مسائل کی دلدل سے باہر نکالیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: میٹرو بس سکینڈل۔۔شہبا ز شریف نیب میں پیش نہیں ہونگے