یوکرین کا مسافر طیارہ افغانستان میں ہائی جیک کر لیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک ) افغانستان سے اپنے باشندوں کو نکالنے کیلئے بھیجا جانے والا یوکرین کاطیارہ کابل ائیرپورٹ سے ہائی جیک کر لیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرین کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان سے اپنے باشندوں کو واپس لانے کیلئے طیارہ بھیجا تھا مگر اتوار کی صبح مسلح ہائی جیکر جہاز میں گھس گئے۔
یوکرین کے نائب وزیر خارجہ کے مطابق جہاز نامعلوم افراد کے گروہ کو لے کر اڑان بھر گیا ۔جہاز میں یوکرینی باشندوں کی بجائے دیگر افراد موجود ہیں ۔ یوکرینی وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ ان کے جہاز کو مبینہ طور پر ایران لے جایا گیا ہے ۔خبر ایجنسی کے مطابق طیارہ اب کس حالت میں ہے اس سے متعلق کچھ نہیں بتایا جا سکا۔
طیارہ اغوا کرنے کے حوالے سے ایرانی سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کے ترجمان محمد حسن زیبخش نے کہا کہ کل رات یوکرینی طیارہ ایرانی شہر مشہد مقدس میں ایندھن بھرنے کی غرض سے اترا اور ایندھن بھرنے کے بعد فوری طور پر کیف کےلئے روانہ ہوگیا۔
یاد رہے کہ افغانستان اور کابل پر طالبان کےقبضے کے بعد کابل ائیرپورٹ کے باہر عوام کا جمع غفیر موجود ہے ، لوگ افغانستان سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں جب کہ فلائٹیں دستیاب نہ ہونے کے باعث محصور ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی ائیرپورٹ پر تلاشی۔۔ سیکیورٹی اہلکار مشکل میں پھنس گیا