طیارہ ہائی جیک نہیں ہوا۔۔ یوکرین وزارت خارجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)یوکرین کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ کابل سے طیارہ ہائی جیک ہونے کا دعویٰ درست نہیں ہے، کابل یا کہیں اور ایسا یوکرینی طیارہ نہیں جسےہائی جیک کیا گیا ہو۔
تفصیلا ت کے مطابق افغانستان میں مسافر طیارہ اغوا ہونے کے حوالے سے ترجمان یوکرین وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم نے طیارے افغانستان سےلوگوں کو لانے کے لئےکابل بھیجے تھے جو اب واپس یوکرین پہنچ گئے ہیں۔ کابل یا کہیں اور ایسا یوکرینی طیارہ نہیں جسےہائی جیک کیا گیا ہو۔
یاد رہے کہ نائب وزیر یوکرین کے مطابق مسلح ہائی جیکرز کابل سے اتوار کو طیارہ ایران لے گئے ہیں جبکہ ہائی جیک کئے گئے طیارے میں یوکرین کے باشندوں کے بجائے دوسرے افراد بھی سوار تھے۔
دوسری جانب ایرانی ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ یوکرینی طیارہ ہائی جیک کرکے ایران لانےکی رپورٹس درست نہیں ہیں۔
ایرانی ایوی ایشن کے ترجمان علی اسلانی کے مطابق یوکرین کا طیارہ گزشتہ روز مشہد ایئر پورٹ پر ری فیولنگ کے لئے لینڈ کیا تھا جس کے بعد وہ اپنی منزل یوکرین کی جانب روانہ ہوگیا تھا اور کیو ایئر پورٹ پر رات ساڑھے 9 بجے لینڈ کر گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی ائیرپورٹ پر تلاشی۔۔ سیکیورٹی اہلکار مشکل میں پھنس گیا