حاملہ خاتون ہسپتال کی چھت سے کود پڑی۔۔وجہ جان کر سب دنگ رہ گئے

Aug 24, 2021 | 14:53:PM

(ویب ڈیسک)اکثر سننے میں آتا کہ محبت میں ناکامی کے بعد لڑکا یا لڑکی نے چھت سے کود کراپنی جان دے دی یا گھریلو پریشانیوں کی وجہ سے کسی نے خودکشی کر لی مگر بعض اوقات ایسا نہیں ہوتا ،اسی  طرح کا ایک واقعہ بھارتی ریاست باڑمیر میں پیش آیا جہاں ایک  حاملہ خاتون نے  ہسپتال کے وارڈ میں کھڑکی سے کود پڑی۔

تفصیلات کے مطابق  بھارت میں پاک سرحد پر بسا بڈمیر  کےضلعی ہسپتال میں سروج نامی  حاملہ خاتون کو داخل کروایا گیامگر صرف آپریشن کے ڈر سے خاتون کافی گھبرا گئی اوربغیر سوچے سمجھے ہسپتال کےوارڈ کی کھڑکی سے کود کر بھاگ گئی۔ اہل خانہ کی اطلاع کے بعد ہسپتال انتظامیہ میں ہنگامہ مچ گیا۔ہسپتال انتظامیہ نے کوتوالی پولیس کو اطلاع دی۔ اس کے بعد ہسپتال سے تقریبا 10 کلومیٹر دور ہرسانی پھانٹا کے پاس خاتون کو پکڑ لیا گیا اور  اسے دوبارہ ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی ٹاپ ماڈل اورمعروف اداکارہ جسم فروشی کے الزام میں گرفتار
 خاتون کے شوہر سکھ سنکھ کے مطابق   بیوی کی پہلی ڈلیوری آپریشن سے ہونی تھی۔ اس کیلئے ہسپتال کے مہیلا وارد میں  داخل کروایا گیا۔ سرج ڈلیوری آپریشن سے نہیں چاہتی تھی وہ آپریشن کے نام سے کافی خوفزدہ تھی۔ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خاتون کی طبیعت ٹھیک  اورعلاج جاری ہے وہ آپریشن کے نام سے گھبرائی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اوباشوں نے  چلتی کار میں لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
 

مزیدخبریں