(24 نیوز)ضلع بولان کے علاقے مارواڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کان کن جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے مارواڑ میں واقع کوئلے کی کانوں کے قریب رات نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 4 کان کنوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب۔
لیویز حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے چاروں افراد مزدور تھے اور وہ کوئلے کی کانوں میں کان کنی کرتے تھے، لاشوں کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے جب کہ حملہ آوروں کی تلاش کے لئے آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ رواں برس مارچ میں بھی اسی علاقے میں 6 کان کنوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی ائیرپورٹ پر تلاشی۔۔ سیکیورٹی اہلکار مشکل میں پھنس گیا