مدرسہ کی طالبہ سے مبینہ زیا دتی کیس۔۔جج کا بڑا حکمنا مہ جا ری۔۔پو لیس حکا م میں کھلبلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)راولپنڈی پیرودھائی دینی مدرسہ طالبہ مبینہ زیادتی کیس میں ڈیوٹی سول جج نے مفتی شاہ نواز کیخلاف زیادتی کیس میں جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیدیا۔ملزم استاد نے 16 سالہ طالبہ کومدرسے میں زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
تفصیلا ت کے مطابق عدالت نے تفتیشی افسر سب انسپکٹر کو تفتیش کرنے سے روک دیا ۔عدالت کا کہنا ہے کہ ملزم مفتی شاہ نواز کو عبوری ضمانت سیشن عدالت نے دی۔سول جج اس کے خلاف درخواست نہیں سن سکتا،کوئی بھی قابل دست اندازی پولیس جرم ہو ،یس ایچ او کسی بھی ملزم کو گرفتار کر سکتا ہے۔عدالت کے حکم کے مطابق قابل دست اندازی جرم میں کسی بھی ملزم کی گرفتاری کے لئے عدالتی اجازت ضروری نہیں ہوتی،یہ ایک سنگین جرم ہے،اس کی تفتیش صرف جے آئی ٹی کر سکتی ہے۔
عدالت نے مزید کہا کہ جے آئی ٹی کے لئے فوری ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سے رجوع کیا جائے۔سول جج نے پولیس کی ملزم کو گرفتاری کی اجازت دینے کی استدعا مسترد کر دی۔عدالتی فیصلہ سے پولیس میں کھلبلی مچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں:ادا کا رہ عائزہ خا ن پدماوت بن گئیں؟۔۔تصاویر وائرل
تفتیشی ٹیم ،ایس ایچ او ،ڈی ایس پی ایس پی انوسٹی گیشن دفتر پہنچ گئے۔گرفتار ملزم مفتی شاہ نواز کی گرفتاری برقرار رکھنے یا رہا کرنے کا حتمی فیصلہ ہوگا۔فیصلہ خاتون سول جج نوشین زرتاج نے سنایا ۔وکیل صفائی کا کہنا ہے کہ یہ درست فیصلہ ہے ۔مفتی شاہ نواز گرفتاری برقرار رکھی تو تفتیشی ٹیم کے خلاف توہین عدالت درخواست دائر کرینگے۔ تفتیشی ٹیم کا کہنا ہے کہ ہماری ملزم کی گرفتاری کی درخواست مسترد نہیں ہوئی، عدالت نے صرف نمٹائی ہے ملزم مفتی شاہ نواز تاحال پولیس حراست میں ہے۔
یا د رہے کہ دو روز قبل راولپنڈی میں تھانہ پیر ودھائی کی حدود میں مدرسے کے استادکی جانب سے 16سالہ طالبہ سے زیادتی کا واقعہ سامنے آیا تھا جبکہ ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ طالبہ کی وا لدہ نے بتایا تھا کہ بیٹی کے مدرسے سے فون آیا کہ آپ کی بچی بے ہوش ہوگئی ہے اسے لے جائیں، جس کے بعد بچی نے گھر پہنچ کر بتایا کہ مدرسے کے استاد شاہنواز نے اس کے ساتھ زبردستی کی ۔
یہ بھی پڑھیں:بھتہ نہ دینے پر سٹیج ادا کا رہ صبا چو دھری کے گھر فا ئرنگ