(24 نیوز)ڈسکہ میں دن دیہاڑے موٹر سائیکل سوار ڈاکو اسلحہ کے زور پر دوخواتین سے لاکھوں روپے کے طلائی زیورات اور نقدی چھین کر فرار ،علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
تفصیلات کے مطابق خواتین شاپنگ کے بعد گھر واپس ڈسکہ کلاں جارہی تھی کے گھر قریب اقبال چوک میں پہنچی تو پیچھے سے آنے والے دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوں نے فائرنگ کرکے خواتین کو ہراساں کرکے ان سے پہنے ہوئے طلائی زیورات تقریبا 20تولے اور ایک لاکھ نقدی لے کر فرار ہوگئے۔ آئے روز شہر میں ڈکیتی کی وارداتوں سے شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر قابو پایا جائے۔ اور ڈکیتوں میں ملوث عناصر کو جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔۔۔