3 سالہ کارگردگی اپوزیشن کے منہ پر طمانچہ ہے۔فردوس عاشق اعوان

Aug 24, 2021 | 18:24:PM

 (24نیوز) تحریک انصاف کی رہنما وسابق معاون خصوصی وزےراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوا ن نے کہا ہے کہ میں دس سال اسمبلی کی رکن رہی ،قانون کے مطابق مجھے پنجاب اسمبلی میں داخلے سے کوئی نہیں روک سکتاتھالیکن جب بڑے عہدوں پر چھوٹے لوگ بیٹھ جائیں تو ایسا ہونا کوئی عجیب بات نہیں ،جیسے کرکٹ میں اچھے کھلاڑیوں کو آرام کا مشورہ دیا جاتا ہے اس طرح میرے کپتان نے بھی مجھے کچھ دن آرام کا مشورہ دیا ہے۔
 لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق نے کہاکہ سیاست میں بھرم ہی سیاستدان کی طاقت ہوتا ہے۔اس شخص نے اگر اپنا قد چھوٹا کرنے کی خود کوشش کی ہے تو میں اس پر کچھ نہیں کہہ سکتی،جب بھرم ٹوٹتے ہیں تو سیاست کے بت بھی پاش پاش ہوتے ہیں۔اپنی جماعت کی جانب سے بھی کچھ لوگوں نے خوشی منائی اس پر انہوں نے کہا میر جعفر اور میر صادق تاریخ کا حصہ ہیں ،یہ کردار آج بھی کسی نہ کسی روپ میں زندہ ہیں،یوسف برداران کا قصہ بھی تاریخ کا حصہ ہے،سیاست میں بہت سارے لوگ آپ کے دوست بھی ہوتے ہیں اور حریف بھی ہوتے ہیں،یہ ایسے لوگ ہیں جب کوئی عہدے پر ہوتا ہے تو پاﺅں پکڑتے ہیں اور جب کوئی عہدے سے ہٹ جائے تو اس کا گریبان پکڑتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے نادان دوست وزیر اعظم کو برا کہتے ہیں ،عمران خان نے خطے میں ہندوستان کی سازشوں کو شکست دی ،اپوزیشن مہذب انداز اختیار کرے،اس سے بڑی بدقسمتی کیا ہے نکاح لندن میں ہوں اور سیاست پاکستان میں ،تین سالہ حکومتی کارگردگی اپوزیشن کے منہ پر طمانچہ ہے ،ماضی میں رائے ونڈ کی ترقی کو لاہور کی ترقی کا نام دیا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت کا ٹیرارزم سے ٹورازم کی طرف سفر سب سے شاندار کامیابی ہے،سب سے بڑا چیلنج اس مہنگائی ہے،حکومت کے کھلاڑی بدلتے رہتے ہیں لیکن ترجیحات نہیں بدلتیں ۔
انہوں نے کہاکہ اسمبلی کے دروازے قانون کے تحت میرے اوپر بند نہیں ہو سکتے،مجھے روک کر انا کی تسکین کی گئی ،مجھے روک کر اگر کسی کو سکون ملا ہے تو اس پر میں کچھ نہیں کہہ سکتی ۔یہی کہوں گی اپ خود ہی اپنی اداﺅں پر غور کریں ،میں بات کروں گی تو شکایت ہو گی۔ 
 یہ بھی پڑھیں۔ ادا کا رہ عائزہ خا ن پدماوت بن گئیں؟۔۔تصاویر وائرل

مزیدخبریں