واٹس ایپ ہیک کرنے کا نیا طریقہ۔۔جا ن کر آپ کو بھی جھٹکا لگ جا ئے گا

Aug 24, 2021 | 19:07:PM
 واٹس ایپ ہیک کرنے کا نیا طریقہ۔۔جا ن کر آپ کو بھی جھٹکا لگ جا ئے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)ہیکرز نے لوگوں کے واٹس ایپ اکاﺅنٹ ہیک کرنے کا ایک اور حیران کن طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے جس کی وجہ سے  اکثر صا رفین اپنے اپنے اکاﺅنٹ سے ہاتھ دھو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق غیر ملکی میڈیا کی ایک رپو رٹ میں کہا گیا ہے کہ   اس طریقے میں صارف کو ایک ’لاگ اِن‘ کوڈ کا حامل میسج موصول ہوتا ہے۔ یہ لاگ اِ ن کوڈ درحقیقت آپ کے واٹس ایپ اکاﺅنٹ میں ’لاگ اِن‘ کرنے کے لیے ہوتا ہے تاہم ہیکرز اس فراڈ کے اگلے مرحلے میں اس کے متعلق جھوٹ بولتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ادا کا رہ عائزہ خا ن پدماوت بن گئیں؟۔۔تصاویر وائرل

جس صارف کے فون پر یہ لاگ ان کوڈ کا حامل میسج آیا ہوتا ہے، اس کے کسی دوست کے واٹس ایپ سے ہیکرز اسے ایک اور پیغام بھیجتے ہیں۔ وہ اسے کہتے ہیں کہ میرا لاگ ان کوڈ غلطی سے آپ کی طرف آ گیا ہے، پلیز وہ مجھے دے دو۔

یہ بھی پڑھیں:ادا کارہ ثروت گیلانی کی اپنے ہندو باورچی کو را کھی با ندھنے کی ویڈیو وا ئرل

اب صارف سمجھتا ہے کہ یہ اس کا دوست ہے جو اس سے کوڈ واپس مانگ رہا ہے، لہٰذا وہ بغیر سوچے یہ میسج اپنے دوست کو فارورڈ کر دیتا ہے اور پھر بس اس کوڈ کے ذریعے ہیکرز اس کے اکاﺅنٹ کو ہیک کر لیتے ہیں اور پھر اس کے اکاﺅنٹ کے ذریعے اس کے دوستوں کے اکاﺅنٹس کے ایسے ہی لاگ ان کوڈز حاصل کرتے ہیں اور یہ سلسلہ چلتا چلا جاتا ہے۔

سائبر سکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر آپ کو ایسا کوئی بھی میسج واٹس ایپ پر موصول ہوتا ہے تو اس میں شامل لاگ ان کوڈ کسی کو کبھی مت دیں۔ آپ کو ایسے کسی میسج کا جواب دینے کی بھی ضرورت نہیں بلکہ اسے  ڈیلیٹ کر دیں۔ہیکرز کے ایسے میسجز کو نظر انداز کردینا ہی ان کا واحد علاج ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھتہ نہ دینے پر سٹیج ادا کا رہ صبا چو دھری کے گھر فا ئرنگ