سی آئی اے سربراہ کی ملا عبدالغنی برادر سے کابل میں خفیہ ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے سربراہ ولیم برنس نے طالبان کے شریک بانی ملا عبدالغنی برادر سے کابل میں خفیہ ملاقات کی۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی حکام جو اس ملاقات کے متعلق جانتے ہیں کے مطابق اس ملاقات میں ممکنہ طور پر افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کی 31 اگست کی تاریخ کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ ملاقات پیر کو ہوئی تھی ۔سی آئی اے کے ترجمان نے عالمی میڈیا سے گفتگو میں اس ملاقات کی تصدیق نہیں کی اور کہا کہ ایجنسی اپنے ڈائریکٹر کے سفری امور پر کبھی بات نہیں کرتی، واشنگٹن پوسٹ نے اس ملاقات کے لئے جس گمنام امریکی ذرائع کا حوالہ دیا ہے اس ذریعے نے یہ بیان نہیں کیا کہ طالبان کے شریک بانی اور سی آئی اے کے سربراہ کے درمیان ملاقات میں کیا بات چیت ہوئی ۔
ذرائع نے کہا کہ یہ ممکن ہے کہ بات چیت افغان دارالحکومت کے ہوائی اڈے سے امریکی انخلا کی آخری تاریخ میں توسیع پر ہوئی ہو کیونکہ طالبان کی اقتدار میں واپسی سے خوفزدہ ہزاروں افغان اب بھی ملک بھاگنے کی امید سے ایئرپورٹ پر بھرے ہوئے ہیں۔رواں ہفتے کے اوائل میں نیو یارک ٹائمز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق گوکہ بائیڈن کے وائٹ ہاو¿س کے حکام نے سفارت خانے کی حفاظت اور انخلا کے بارے میں 50 سے زائد اجلاس کیے تاہم جب طالبان نے کچھ دنوں میں ہی کابل پر قبضہ کر لیا تو یہ تمام تر منصوبہ بندی دھری کی دھری رہ گئی اور وہ اس سلسلے میں تباہی کو روکنے میں ناکام رہے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ صدر بائیڈن کے اعلیٰ انٹیلی جنس افسروں نے ذاتی حیثیت میں افغانوں کی صلاحیت پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا تھا لیکن ساتھ ساتھ یہ پیش گوئی بھی کی تھی کہ کم از کم 18 ماہ تک طالبان کا ملک پر مکمل قبضہ ممکن نہیں۔بائیڈن نے افغانستان سے امریکی انخلا کے لیے 31 اگست کی تاریخ کا اعلان کیا تھا لیکن اب وہ انخلا کی اس تاریخ میں توسیع کے خواہاں ہیں اور انہیں اس سلسلے میں برطانیہ سمیت دیگر ملکوں کے دباو¿ کا بھی سامنا ہے تاہم طالبان کے ترجمان نے پیر کو خبردار کیا تھا کہ وہ انخلا میں توسیع پر متفق نہیں اور کہا تھا کہ انخلا میں تاخیر کو قبضے میں توسیع تصور کیا جائے گا۔طالبان ترجمان سہیل شاہین نے کہا تھا کہ اگر امریکہ یا برطانیہ انخلا جاری رکھنے کے لیے اضافی وقت مانگتے ہیں تو ہمارا جواب نفی میں ہے اور انہیں اس کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔ادا کارہ ثروت گیلانی کی اپنے ہندو باورچی کو را کھی با ندھنے کی ویڈیو وا ئرل