مقبوضہ کشمیر :قابض بھارتی فورسز نے مزید 3نوجوانوں کو شہید کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ قابض فورسز نے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 3 کشمیری نوجوانوں کو ضلع سوپور میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا، جس کے بعد دو روز کے دوران شہید کشمیریوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ سفاک بھارتی فورسز نے گزشتہ روز بھی سری نگر میں 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔۔۔