(24نیوز)مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ قابض فورسز نے مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 3 کشمیری نوجوانوں کو ضلع سوپور میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا، جس کے بعد دو روز کے دوران شہید کشمیریوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔
واضح رہے کہ سفاک بھارتی فورسز نے گزشتہ روز بھی سری نگر میں 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔۔۔