شیخ الحدیث ہیبت اللہ زندہ ہیں۔حکومت کا حصہ ہونگے۔ ترجمان طالبان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)افغانستان میں طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے طالبان کے امیر المومنین ہیبت اللہ اخونزادہ کے زندہ نہ ہونے کی میڈیا رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ زندہ ہیں،ہیبت اللہ ہمارے امیر المومنین ہیں ، ان کی تجویز کے تحت حکومت قائم کی جائے گی۔
ایک انٹرویومیں ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ شیخ الحدیث ہیبت اللہ افغانستان کے آنے والے نظام میں ہیبت اللہ بھی شامل ہوں گے۔وادی پنج شیر میں مزاحمت کا سامنا کرنے سے متعلق ترجمان طالبان نے کہا کہ ہمیں 80 فیصد یقین ہے کہ اس معاملے کا حل مذاکرات کے ذریعے ہوگا اور ہمیں صلح صفائی سے معاملات کو آگے لے جانا ہے۔بین الاقوامی میڈیا میں شرعی سزاؤں کی بازگشت سے متعلق ترجمان نے کہا کہ اسلامی حاکمیت کےلئے شرعی قانون نافذ کیا جائے گا، اگر آپ امن چاہتے ہیں تو وہ شریعت کے قانون میں موجود سزا ؤں سے ہی آسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ شرعی سزائیں دی جائیں گی مگر اس مرتبہ ہر کسی کو سزا دینے سے پہلے بھرپور تحقیق کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں۔پا پ گلو کا رہ کے بعد معروف افغا ن فلم پر وڈیو سر بھی ملک چھوڑنے میں کا میا ب