بیچارا سا بق افغان وزیر اطلاعات جرمنی میں پیزا بوائے بن گیا۔۔تصاویر سامنے آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹرنگ ڈیسک)کابل میں طالبان کی انٹری کے بعد وہاں ایک افراتفری کا عالم ہے، اور ہر کوئی ملک سے فرار ہونے کا خواہشمند ہے۔ سابق افغان آرمی چیف کی ملک سے با ہر جا نے وا لوں کی قطار میں تصا ویر وا ئر ل ہو نے کےبعد اب افغانستان سے فرار ہونے والے سابق افغان وزیر اطلاعات جرمنی میں پیزا بیچنے پر مجبور ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ ہیک کرنے کا نیا طریقہ۔۔جا ن کر آپ کو بھی جھٹکا لگ جا ئے گا
تفصیلا ت کے مطابق ایک سال قبل ہی افغانستان کے وزیر اطلاعات سید احمد شاہ سعدات نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ اس کے بعد وہ جرمنی میں مقیم ہوگئے تھے، جبکہ ان کے بارے میں زیادہ اطلاعات اس کے بعد سا منے نہیں آئی تھیں۔
تاہم اب غیر ملکی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ افغانستان کا یہ سابق وزیر جرمنی میں ڈلیوری بوائے بن گیا ہے اور وہاں پیزا ڈلیور کرنے کی نوکری کرکے گزر بسر کر رہا ہے۔
منظرِعام پر آنے والی ان کی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ جرمنی کے شہر لیپزگ میں اپنی سائیکل پر پیزا ڈلیور کرنے کا کام کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ادا کارہ ثروت گیلانی کی اپنے ہندو باورچی کو را کھی با ندھنے کی ویڈیو وا ئرل