31 اگست تک مکمل انخلاہوتا نظر نہیں آ رہا۔ امریکی حکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکا کے ایوانِ نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹی کے چیئرمین ایڈم شف نے کہا ہے کہ مجھے نہیں لگتا کہ 31 اگست تک افغانستان سے تمام امریکی شہریوں اور ان کے اتحادیوں کو نکالنے کا کم مکمل ہو سکے گا۔
ہاؤس انٹیلی جنس کمیٹی کی بریفنگ کے بعد رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ ممکن تو ہے لیکن اس کا امکان بہت کم ہے،جتنے امریکی شہریوں کو اب بھی نکالنا باقی ہے، جتنے صحافیوں، سِول سوسائٹی اور خواتین رہنماوں کو نکالنا ہے، مجھے نہیں لگ رہا کہ یہ مہینے کے آخر تک ممکن ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے ایک دن میں 11 ہزار افراد کو نکالنے کا ریکارڈ خوش آئند ہے تاہم عملی مشکلات کے باعث ’میرا نظریہ ہے کہ ہمیں اپنی افواج کو تب تک وہیں رکھنا چاہئے جب تک تمام امریکیوں کو وہاں سے نکال نہ لیا جائے اور اپنے افغان اتحادیوں کا حق ادا نہ کر دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں۔ٹا م کرو ز آشا بھو سلے کے ریسٹو رنٹ پہنچ گئے۔۔ چکن تکہ اتنا بھایا کہ دو بارہ آرڈر کردیا