وفاق ہماراحق نہیں دیتا۔بتایا جائے1100ارب کے پیکیج کا کیا ہوا۔بلاول

Aug 24, 2021 | 20:18:PM
 وفاق ہماراحق نہیں دیتا۔بتایا جائے1100ارب کے پیکیج کا کیا ہوا۔بلاول
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (24نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے پاس کم وسائل ہیں، وفاق ہمیں ہماراحق نہیں دیتا، کم وسائل کے باوجود کراچی کی بہتری کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔عمران خان اور ایم کیوایم نے شہرمیں نہ تو ایک اینٹ لگائی اور نہ ہی ایک قطرہ پانی فراہم کیا۔حکومت سے پوچھتے ہیں کہ شہر کو دیا گیا 11 سو ارب کے پیکیج کا کیا ہوا؟۔

وہ منگل کراچی کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔انہوںنے کہا کہ کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے، مختلف پارکوں میں شجرکاری کرائیں گے، ماضی کی ایمپریس مارکیٹ کی حالت اور اب کی سب کے سامنے ہے ۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی میں بہت مسائل ہیں اس سے انکارنہیں کر سکتے، ہم عوام کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں، کراچی تبدیل ہوچکا ہے، شہر میں ایڈمنسٹریٹر کی تقرری کے بعد کام بہتر ہورہے ہیں، جگہ جگہ ترقیاتی کام چل رہے ہیں، کچھ مکمل ہوچکے ہیں اور چند ہونے والے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے دور میں ضلع وسطی کچرے کا ڈھیر تھا، کراچی کے عوام تحریک انصاف اور ایم کیوایم کو پہچان چکے ہیں، عمران خان اور ایم کیوایم نے شہرمیں نہ تو ایک اینٹ لگائی اور نہ ہی ایک قطرہ پانی فراہم کیا۔سندھ نے اپنے وسائل سے پانی کی قلت کا خاتمہ کیا ہے، ہم شہر کو بہتری کی طرف لے جارہے ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ ہمارے ساتھ دیں اور ہمارے ساتھ تعاون کریں۔

سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بلاول نے کہا کہ سندھ کے بلدیاتی نظام نے اپنی آئینی مدت پوری کرکے جمہوری روایت کو زندہ رکھا، مردم شماری کا معاملہ طے ہوتے ہی ہم لوکل باڈیزانتخاب کرانے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں عوام کے حق روزگار پر ڈاکا ڈالا جارہا ہے، پیپلزپارٹی نے حکومت کے خلاف پہلے روز سے مقابلہ کیا ہے، پی ڈی ایم کو غیرجمہوری حکومت کو ہٹانے کا راستہ دکھایا تھا لیکن انہوں نے اس راستے کا انتخاب نہیں کیا یہ ان کی مرضی تھی۔ پی ڈی ایم کے آئندہ ہونے والے جلسے کو خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ملک میں مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بے روزگار نوجوانوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، موجودہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے میں ناکام ہوچکی ہے، ایک لاکھ نوکری اور گھروں کا وعدہ صرف وعدہ ہی رہ گیا، یہ وہ کراچی نہیں جو شاید 10 سال پہلے تھا۔انہوں نے کہا کہ 16 ہزار خاندانوں سے روزگار چھینا گیا، پی ٹی آئی نے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کیا تھا، پی ٹی آئی کو جب حکومت کا موقع ملا تو لوگوں سے روزگار چھین لیا۔
یہ بھی پڑھیں۔ٹا م کرو ز آشا بھو سلے کے ریسٹو رنٹ پہنچ گئے۔۔ چکن تکہ اتنا بھایا کہ دو بارہ آرڈر کردیا