بابا بلھے شاہ کا عرس۔۔ کرونا وبا کے باعث ایک روز تک محدود
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)صوفی بزرگ حضرت بابا بلھے شاہ کے 264 ویں عرس کی تقریبا ت کو کرونا وبا کی چوتھی لہر کے پیش نظر تین دن کی بجائے ایک روز تک محدود کردیا گیا ہے۔ عرس کی تقریبات 26اگست کو ہونگی اور اس دن مقامی تعطیل بھی ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل کا کہنا ہے کہ کرونا کی چوتھی لہر اور سیکیورٹی تھریٹ کے پیش نظر صوفی بزرگ حضرت بابا بلھے شاہ کے 264 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کو ایک روز تک محدود کر دیا گیا ہے۔ عرس کی تقریبات 26 اگست کو ہوں گی عرس پر آنے والے زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام متعلقہ محکمہ جات کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ کرونا ویکسی نیشن کے بغیر کسی کو بھی عرس کی تقریبات میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی ۔26 اگست کو ضلع بھر میں مقامی تعطیل ہوگی، عرس کے فوری بعد دو دن کیلئے دربار کو زائرین کیلئے مکمل بند کر دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں۔چین کا غیر ملکی افواج کے احتساب کا مطالبہ