(24نیوز)ساحل پر پھنسے جہاز کو نکالنے کے آپریشن میں ایک بار پھر ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔جہاز 21 جولائی والی پوزیشن پر واپس آگیا ۔
تفصیلات کے مطابق جہاز کو 800 میٹر تک سمندر میں کھینچا گیا اور اس نے لہروں پر تیرنا شروع کردیا تھا لیکن اسے بروقت ٹگ سے منسلک نہ کیا جاسکا ۔ اس دوران جہاز سے ٹگ تک باندھا گیا رسہ ٹوٹ گیا اور جہاز دوبارہ ساحل پر آکر لگ گیا۔شپنگ ایجنٹ کیپٹن عاصم اقبال کے مطابق آپریشن ناکام نہیں ہوا بلکہ جہاز کو 800 سے 900 میٹر تک سمندر میں کھینچا گیا تھا اور جہاز کے انجن بھی چل رہے تھے۔ ٹگ سے جہاز کو کھینچنے کے دوران رسہ ٹوٹ گیا۔انہوں نے کہا کہ رسہ ٹوٹنے کی وجہ سے آپریشن ملتوی کرنا پڑا ۔ رسے کو دوبارہ جوڑنے کے بعد آپریشن شروع کیا جائے گا۔ کل اور پرسوں بھی اونچی لہر ہے اس دوران دوبارہ کوشش کی جائیگی اگر اگلے دو روز میں کوششیں کامیاب نہ ہوسکیں تو 6 سے 7 ستمبر سے شروع ہونے والی ہائی ٹائڈ کا انتظار کرنا ہوگا۔
ہینگ ٹونگ جہاز کے کپتان کیپٹن عمر نے آپریشن پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب آپریشن ٹگز کی وجہ سے ناکام ہوگیا۔ کیپٹن عمر نے آپریشن کی ناکامی کا ذمہ دار سی میکس نامی کمپنی کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ سی میکس کا فراہم کردہ ٹگ آپریشن کی ناکامی کا سبب بنا۔ سیلویج کمپنی کاکہنا ہے کہ جہاز کے کیپٹن نے رسہ ٹوٹنے پر اینکر ڈالنے سے انکار کر دیا تھا۔سی میکس نامی کمپنی جہاز کی ری فلوٹنگ کا آپریشن کررہی ہے۔ اس کی ٹگ کی وجہ سے کامیاب آپریشن ناکامی سے دوچار ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں۔ سلمان خان کی ائیرپورٹ پر تلاشی۔۔ سیکیورٹی اہلکار مشکل میں پھنس گیا
میں نے نہیں جانا۔۔کراچی سی ویو پر پھنسا جہاز دوبارہ ساحل پر آلگا
Aug 24, 2021 | 20:35:PM