جہانگیر ترین گروپ سے پیپلز پارٹی سے زیادہ ہمارے رابطے ہیں، رانا ثنااللہ

Aug 24, 2021 | 20:44:PM

(24 نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ سے پیپلز پارٹی سے زیادہ ہمارے رابطے ہیں ، گروپ کا بزدار کیخلاف عدم اعتماد لانے کا کوئی ارادہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹوینٹی فورنیو زکے پروگرام دستک میں گفتگو کے دوران رانا ثنااللہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پاس اگر 22 ممبران موجود ہیں تو ہمارے ساتھ لسٹ شیئرکریں، ہم عدم اعتماد لے آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین گروپ سے پیپلز پارٹی سے زیادہ ہمارے رابطے ہیں ، گروپ کا بزدار کیخلاف عدم اعتماد لانے کا کوئی ارادہ نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  افغانستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں۔چین کا غیر ملکی افواج کے احتساب کا مطالبہ
 

مزیدخبریں