محفوظ ترین شہروں کی فہرست ۔ کراچی کا نمبر59

Aug 24, 2021 | 20:52:PM

 (24نیوز)دنیاکے محفوظ ترین شہروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے،پہلے30نمبروں میں کوئی بھی مسلم ملک کا شہرشامل نہیں ہے۔
دی اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے چوتھی مرتبہ دنیاکے60محفوظ ترین شہروں کی فہرست جاری ہے ان میں یورپی ملک ڈنمارک کا دارلحکومت کوپن ہیگن سرفہرست ہے۔کینیڈاکاتجارتی مرکز ٹورنٹودوسرے،سنگاپورسٹی تیسرے،سڈنی چوتھے جبکہ جاپانی دارلحکومت ٹوکیوپانچویں نمبرپرہے۔درجہ بندی کے اعتبار سے مسلم دنیاکامحفوظ ترین شہرمتحدہ عرب امارات(یواے ای)کادارلحکومت ابوظہبی ہے لیکن یہ اس فہرست میں31ویں نمبرپرہے۔فہرست کے مطابق دنیاکے 60محفوظ ترین شہروں میں کراچی کو بھی شامل کیاگیاہے تاہم اس کا نمبر59واں ہے ۔

یہ بھی پڑھیں۔بھارتی اداکار ابھیشیک بچن ہسپتال منتقل۔۔ہوا کیا تھا جانیے!

مزیدخبریں