ایڈز کراچی میں تیزی سے پھیلنے لگی،6 ہزار 768کیسز رپورٹ

Aug 24, 2021 | 21:00:PM

(24 نیوز)مہلک بیماری ایڈز کراچی میں تیزی سے پھیلنے لگی۔سنٹرل اور ملیر جیل میں قیدیوں کی اسکریننگ کے دوران100سے زائد قیدیوں میں ایڈز سے متاثر ہو نے کا انکشاف ۔شہرمیں ایچ آئی وی کے6 ہزار 768کیسز رپورٹ۔

تفصیلات کے مطابق  کراچی میں بھی ایچ آئی وی ایڈز پھیلنے لگا،شہرمیں ایچ آئی وی کے6 ہزار 768کیسز رپورٹ ہوئے ۔سب سے زیادہ ضلع وسطی میں 2ہزار 725 کیسزرپورٹ ہوئے، محکمہ صحت سندھ کے ڈائریکٹر کمیونیکیبل ڈیزیز ڈاکٹر ارشاد کاظمی نے 24 نیوز سے بات چیت کے دوران بڑاانکشاف کرتے ہوئے  بتایا کہ سینٹرل جیل کراچی اور ملیرکے قیدیوں میں ایڈز کے مریضوں کی تصدیق ہوئی،تاہم متاثرہ مریضوں کا ڈیٹا شیئر نہیں کیا گیا، مگر آئی جی جیل خانہ جات کو خط لکھ دیا گیا ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے حکام کے مطابق ایچ آئی وی پھیلنے کی سب سے بڑی وجہ غیر محفوظ انتقال خون ہے، استعمال شدہ سرنجز، اطائی ڈاکٹرز کی بھرمار بھی ایک بڑی وجہ ہے،پاکستان میں 800 ملین سالانہ سرنجز کا استعمال ہوتا ہے۔جو کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:  افغانستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں۔چین کا غیر ملکی افواج کے احتساب کا مطالبہ

مزیدخبریں