امیتابھ بچن اداکاری سے پہلے کس جگہ مزدوری کرتے رہے ۔۔خو د ہی انکشاف کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ما نیٹر نگ ڈیسک) بالی کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن اداکاری سے پہلے کوئلہ کی کان میں مزدوری کرتے تھے۔اس با ت کا انکشا ف خو د ہی کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق امیتابھ بچن نے اپنی فلم کالا پتھر کو 42 سال پورے ہونے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کرتے ہوئے اپنی ماضی کی ملازمت اور ذاتی تجربے کا ذکر کیا۔لیجنڈری اداکار نے بتایا کہ انہوں نے فلموں میں آنے سے قبل کلکتہ کی کوئلہ کمپنی میں مزدوری کی، انہوں نے دھن باد اور آسنسول کی کول مائنز میں کام کیا۔
یہ بھی پڑھیں:ادا کارہ ثروت گیلانی کی اپنے ہندو باورچی کو را کھی با ندھنے کی ویڈیو وا ئرل
چند سال قبل ایک بھارتی ٹی وی شو میں انٹرویو دیتے ہوئے امیتابھ بچن نے بتایا تھا کہ بہت ہی کم افراد اس بات سے واقف ہوں گے کہ 1962 میں انہوں نے اپنی پہلی ملازمت کلکتہ میں واقع ایک کول مائن کمپنی میں کی تھی۔
یاد رہےکہ 1942 میں پیدا ہونے والے امیتابھ بچن نے 1969 میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھا اور انہیں 1970 میں ریلیز ہونے والی فلم زنجیر سے شہرت ملی۔
View this post on Instagram
یہ بھی پڑھیں:خاتون کو چنگ چی رکشا میں ہراساں کرنے والے کی شناخت ہوئی یا نہیں؟اہم خبر آگئی