دوسرا ٹیسٹ میچ،پاکستان کو3 وکٹیں اور ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 180 رنزدرکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہو گیا ۔ مہمان ٹیم نے 329 رنز کے ہدف کے تعاقب میں7وکٹوں کے نقصان پر 159رنز بنا لئے ہیں ، جے ہولڈر13رنز اور ڈاسلوا صفر سکور کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔پاکستان کو جیت کیل3 وکٹیں جبکہ ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 170 رنزدرکار ہیں.
تفصیلات کے مطابق کنگسٹن میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے آخری روز ویسٹ انڈیز نے ایک وکٹ پر 49 رنز سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا ،گریگ بریتھ ویٹ 17 اور الزاری جوزف نے 8 رنز سے اپنی اننگز جاری رکھی تاہم الزاری 17 رنز بن کر آوٹ ہو گئے۔اس کےبعد کے پائویل23 ، اے جوزف 17، این بانر 2، آر چیز صفر ،جے بلیک ووڈ 25 اور کے مائرز 32رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔گزشتہ روز کائل پاویل 23 رنز بنا کر شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں رن آوٹ ہو ئے تھے جبکہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگزمیں 150 رنز پر آوٹ کر دیا تھا،پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی نے 6 محمد عباس نے 3اور فہیم اشرف نے ایک وکٹ حاصل کی ،پاکستان نے میچ کے چوتھے روز دوسری اننگز 176 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 329 رنز کا ہدف دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین دوبارہ چیئرمین واپڈ تعینات