افغانستان سے امریکا کے اس طرح فرار پرشرمندہ ہوں۔۔ہالی وڈ ادا کا رہ انجلینا جولی

Aug 24, 2021 | 22:09:PM

(ما نیٹر نگ ڈیسک) ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی بہت سی بلا ک بسٹر فلموں میں کا م کر چکی ہیں۔دنیا بھر میں ان کی ادا کا ری کی دھو  م ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جس طرح امریکا افغانستان سے بھاگا ہے بحیثیت امریکی شہری شرمندہ ہوں۔

تفصیلات کے مطابق معروف امریکی جریدے کے لئے  لکھے گئے اداریہ میں انجلینا جو لی نے کہا ہے کہ افغانستان میں جاری جنگ پر آپ کے جو بھی خیالات ہوں تاہم ہم سب ایک بات پر متفق ہیں اور وہ یہ ہے کہ افغان جنگ کا خاتمہ اس طر ح نہیں ہونا چاہیے تھا۔ اتنے سالوں تک جاری قتل و غارت گری۔ قربانیوں اور جدوجہد کے بعد امریکا اقتدار کو منظم انداز میں منتقل کرنے میں ناکام رہا۔ یہ کبھی بھی آسان نہیں تھا تاہم اقتدار کی منتقلی اس سے کہیں زیادہ بہتر اور محفوظ انداز میں کی جاسکتی تھی۔ 

یہ بھی پڑھیں:ادا کارہ ثروت گیلانی کی اپنے ہندو باورچی کو را کھی با ندھنے کی ویڈیو وا ئرل
انجلینا جولی نے کہا کہ اس انداز میں انخلا نے ہماری اہمیت کو مزید کم کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا اتنے سالوں کے بعد اپنے اتحادیوں کو افراتفری کے عالم میں چھوڑ کر بھاگا جو کہ دھوکہ اور سمجھنے سے قاصر ہے۔اب افغانستان میں جو کچھ بھی ہوتا ہے، اس پر اثر انداز ہونے کا موقع گنوادیا ہے۔ افغان سول سوسائٹی سمیت وہاں کی خواتین کو سپورٹ اور مانیٹر کرنے کے لیے ہمارے پاس کوئی حکمت عملی نہیں۔ اس کے علاوہ امریکی انخلا کے باعث افغان مہاجرین کی آبادکاری کا نیا بحران جنم لے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پا پ گلو کا رہ کے بعد معروف افغا ن فلم پر وڈیو سر بھی ملک چھوڑنے میں کا میا ب

مزیدخبریں