(24 نیوز)وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو گریڈ 22 کے افسران کی کمی کا سامنا، گریڈ 22 کی اسامیوں پر گریڈ 21 کے افسر تعینات کرنے کا سلسلہ جاری۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین ایف بی آر کی اسامی پر بھی گریڈ 21 کے افسر کی تقرری، آج مقرر کردہ ڈاکٹر اشفاق احمد اِن لینڈ ریونیو سروس گریڈ 21 کے افسر ہیں، سیکرٹری خزانہ کی اسامی پر گریڈ21 کے افسر یوسف خان تعینات کردیئے گئے، سیکرٹری پارلیمانی امور کاچارج گریڈ21 کے شکیل ملک کو تفویض کردیا گیا۔سیکرٹری وزارت امورِ کشمیر کاچارج گریڈ21 کے اعجاز احمد کو تفویض کر دیا گیاہے۔سیکرٹری وزارتِ منصوبہ بندی کی اسامی پر گریڈ 21 کے حامد یعقوب تعینات جبکہ رجسٹرار سپریم کورٹ کی گریڈ 22 کی اسامی پر گریڈ 21 کے جواد پال تعینات کیا گیا ہے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذرائع کے مطابق گریڈ 21 کے افسر کی 22 کی اسامی پر تعیناتی قواعد کے مطابق ہے، تعیناتیاں سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت ہیں،جلد وزیراعظم کی زیرِ صدارت ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ کا اجلاس ہو گا، بورڈ 20 سے زائد افسران کو گریڈ 22 میں ترقی دے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افسران کے ترقی پاتے ہی گریڈ 22 کے افسران کی کمی دور ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: اتحادی افواج 31اگست تک افغانستان سے نکل جائیں۔ورنہ۔طالبان کی پھر دھمکی